بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا کراچی کے بعد لاہور میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
منگل 8 ستمبر 2015 12:46
لاہوراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد نے کراچی نیشنل سٹیڈیم کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد قذافی سٹیڈیم لاہور کی سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کے رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آیاہواہے ، بنگلہ دیشی ویمن کرکٹرز نے دورہ پاکستان میں تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں ، بنگلہ دیشی ویمن کرکٹرز نے پاکستان میں سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کو سیکورٹی وفد کی کلیئرنس سے مشروط کر دیا ہے۔
بی سی بی سیکورٹی انچارج امام اعظم کی سربراہی میں پی سی بی آفیشلز اور سیکورٹی افسران نے گذشتہ روز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا جبکہ نجی ہوٹل میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات بھی کی تھی سیکورٹی وفد نے لاہور میں پنجاب سیکرٹریٹ کے ہوم سیکرٹری پنجاب ملک اعظم سلیمان،سی سی پی او لاہور امین وینس اور دیگر سیکورٹی افسران سے ملاقات کی جہاں بنگلہ دیشی سیکورٹی وفد کو شہر میں سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
آفیشلز اور سیکورٹی افسران نے اس موقع پر وفد کو پاکستان میں سیکورٹی انتظامات کے بارے میں یقین دہانی کرائی۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.