عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی جان اور اسلام کی روح ہے، اس کا تحفظ جان پر کھیل کر بھی کریں گے ، جان کی قربانی کی ضرورت پیش آئی تو دریغ نہیں کریں گے ، قادیانیوں کو فوج،عدلیہ اور بیورکریسی جیسے تمام کلیدی عہدوں سے ہٹایاجائے ، حکومت یوم ختم نبوت 7ستمبر کو عالمی سطح پرمنانے کا اعلان کرے ، علماء ومشائخ عملی سیاست میں بھر پورحصہ لیں
سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے صاحبزادہ اویس نورانی ،ظفر اقبال جلالی اور دیگر مقررین کا خطاب
منگل 8 ستمبر 2015 18:42
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی جان اور اسلام کی روح ہے اس کا تحفظ جان پر کھیل کر بھی کریں گے ۔اگر جان کی قربانی کی ضرورت پیش آئی تو دریغ نہیں کریں گے ، قادیانیوں کو فوج،عدلیہ اور بیورکریسی جیسے تمام کلیدی عہدوں سے ہٹایاجائے اور حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ یوم ختم نبوت 7ستمبر کو عالمی سطح پرمنایا جائے ،جمعیت علماء پاکستان ملک بھر سے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔
علماء ومشائخ سے اپیل کی کہ وہ عملی سیاست میں بھر پورحصہ لیں اور منتخب ہو کر اسمبلیوں میں پہنچیں اور نظام مصطفیؐکے نفاذ کی عملی جدوجہدکریں۔ منگل کو محرک اعظم تحریک ختم نبوت قائد ملت اسلامیہ الشاہ امام احمد نورانی صدیقی اوران کے ساتھ تحریک ختم نبوت ؐمیں شامل غازیان اور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرنے اورعقیدہ ختم نبوت کے ساتھ تجدید عہد وفا کرنے کے لیے جامعہ اسلام آباد کے علماء وفضلاء کی نمائندہ تنظیم اسلام آباد علماء کونسل انٹر نیشنل کے زیر اہتمام جامعہ اسلام آباد میں ’’سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس ‘‘ اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.