پاکستان اور بھارت میں ڈی جی رینجرز کی سطح کے مذاکرات آج نئی دہلی میں ہوں گے
بدھ 9 ستمبر 2015 11:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر2015ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈی جی رینجرز سطح کے مذاکرات آج نئی دلی میں ہوں گے ، سرحد اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی بنیادی نکتہ ہو گا ، سرحدوں پر کشیدگی ڈی جی رینجرز وفد کے ہمراہ آج نئی دہلی جائیں گے ۔ بی ایس ایف حکام سے دو ٹوک بات ہوگی ۔
(جاری ہے)
میجر جنرل عمر فاروق برکی چار روزہ دورے میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، سمگلنگ اور پاکستانی اہلکاروں کی شہادت کا معاملہ اٹھائیں گے ۔
تجزیہ کار کہتے ہیں بھارت سرحدی کشیدگی کو صرف اہم مذاکرات سے پہلے ایجنڈا تبدیل کرنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے ۔ دوسری جانب کشمیر پیس اینڈ کلچر کی چئیرپرسن مشال ملک کہتی ہیں بھارتی جارحیت کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔ گزشتہ دو ماہ میں بھارت کی جانب سے 90 سے زائد بار ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی گئی اور 25 سے زائد معصوم شہری شہید ہوئے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.