شبقدر ، گھریلوں تنازعہ پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا،ملزم فرار

بدھ 9 ستمبر 2015 23:24

شبقدر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) شبقدر کے علاقہ کتوزئی میں گھریلوں تنازعہ کے نتیجے میں بھتیجے نے فائرکرکے اپنے چچا کو قتل کر دیا، ملزم فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کوتھانہ شبقدر کے علاقہ کتوزئی میں حیدر ولد نادر نے گھریلوں تنازعہ پر اپنے چچا گل شیر ولد ضابط خان پر فائر کرکے قتل کردیا جس کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ شبقدر میں ملزم حیدر کے خلاف ایف آئی آر درج کرالی گئی جبکہ گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہے

متعلقہ عنوان :