بھارتی وزیر نے اپنے ہی کر کٹ بورڈ کی بد نیتی سے پر دہ اٹھا دیا
جمعرات 10 ستمبر 2015 14:00
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)بھارتی وزیر نے اپنے ہی بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کی بدنیتی کا پول کھول دیا،بھارتی وزیر کرن ری جوجو نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت سے پاکستان سے سیریزکی اجازت طلب ہی نہیں کی۔
(جاری ہے)
بھارتی ہوم منسٹر نے بی سی سی آئی کی پاک بھارت سیریز پر ٹال مٹول کے راز سے پردہ اٹھادیا، کرن ری جوجو نے بیان میں کہا کہ بھارتی بورڈ نے پاکستان سے سیریز کی اجازت اب تک نہیں مانگی، اگر اجازت مانگیں گے تو غور کریں گے ،بی سی سی آئی پاک بھارت پر بھارتی حکومت کا بہانہ بناکر ٹال مٹول کررہا ہے نہ ہی جواب دے رہا ہے، نہ ہی دورے سے انکار کررہا ہے، بھارت کی جانب صاف لفظوں میں پیغام نہ آنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔
ہوم منسٹر کے بیان کے بعد بھارتی بورڈ کی بدنیتی نے پاک بھارت سیریز کے امکانات کو مزید الجھا دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کر کٹ بورڈ کے سیکر ٹر ی انو راگ ٹھاکر ے نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کر کٹ سیریز کھیلنے کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کر ے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.