پاکستان میں مختلف کھیلوں کے کوچز معا شی بد حا لی کا شکا ر
جمعرات 10 ستمبر 2015 14:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) پاکستان کے مختلف کھیلوں کے کوچز کو غیر ملکی کوچز کی نسبت انتہائی کم معاوضہ دیا جاتا ہے جس کے باعث ان کی معاشی صورتحال انتہائی ناگفتہ ہے اور اس سے کھیلوں کے فروغ پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوچز جن میں ہاکی‘ باکسنگ‘ کبڈی‘ اتھلیٹ‘ ریسلنگ‘ ہینڈبال‘ بیڈمنٹن‘ ٹیبل ٹینس‘ ویٹ لفٹنگ اور دیگر کھیل شامل ہیں ان کو کھیلوں کی فیڈریشنز اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے تربیتی کیمپس کے دوران انتہائی کم معاوضہ دیا جاتا ہے جس سے ان کے اپنے اور گھر کے اخراجات پورا کرنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔
مختلف کھیلوں کے کوچز کا کہنا ہے کہ فیڈریشنز اور سپورٹس بورڈ تربیتی کیمپ کے لئے جب غیر ملکی کوچز کو مدعو کرتا ہے تو ان کو بہت زیادہ معاوضہ اور مراعات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ اس کی نسبت پاکستانی کوچز کو بہت کم معاوضہ اور مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔(جاری ہے)
کوچز کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچز کو پاکستان آنا چاہئے اور ان کو تمام مراعات فراہم کرنا بھی ضروری ہے تاہم جو پاکستانی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے کوچز ہیں ان کو بھی سپورٹس کے متعلقہ ادارے اچھا معاوضہ اور دیگر مراعات فراہم کریں۔
پاکستانی کوچز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خدمات ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے دے رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کھیلوں میں پاکستانکا نام پوری دنیا میں روشن ہو۔ مختلف کھیلوں کے کوچز نے حکومت اور سپورٹس سے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی کوچز پر خاص طور پر توجہ دیں اور ان کی فلاح و بہبود اور مسائل کو حل کریں کیونکہ کھلاڑیوں کی تربیت میں ان کا اہم کردار ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.