کوئٹہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 11 ستمبر 2015 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) کوئٹہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک نادرا آفس کے قریب تیز رفتار گاڑی نے لعل خان نامی شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔