شراپوا نے ڈبلیو ٹی اے کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ہفتہ 12 ستمبر 2015 16:34
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) یو ایس اوپن سے انجریز کے باعث دستبردار ہونے والی روسی ٹینس کوئین ماریہ شراپوا ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کی بناء پر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر تین روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا، اس بات کا اعلان گزشتہ روز ویمنز ٹینس گورننگ باڈی نے کیا۔
28 سالہ شرا پوا فٹنس مسائل کی وجہ سے یو ایس اوپن سے دستبردار ہوگئیں تھیں۔ انہوں نے 2004 میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2007 اور 2012 میں فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ویمنز ٹینس گورننگ باڈی کے مطابق شرا پوا ڈبلیو ٹی اے فائنلز کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں تاہم ان کی ٹورنامنٹ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔ ایونٹ آئندہ ماہ سنگاپور میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.