فیفا صدر سیپ بلاٹر کی کرپشن کے شواہد بھی منظرعام پر آگئے
اتوار 13 ستمبر 2015 15:16
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم ( فیفا) کے صدر سیپ بلاٹرکے کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد منظرعام پر آنا شروع ہوگئے۔سوئس ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیاگیاکہ انھوں نے 2010 اور2014 ورلڈ کپ کے ٹی وی رائٹس معمولی قیمتوں پر نائب صدر جیک وارنر کے میڈیا ہاوٴس کو فروخت کیے تھے، بلاٹر کے زیر دستخط معاہدے کی نقول بھی ٹی وی اسکرین پر دکھائی گئی ہیں، فیفا کرپشن اسکینڈل پر اب تک ہونے الی پیشرفت پر امریکی اور سوئس جسٹس منسٹرز پیر کو پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا صدر سیپ بلاٹر کے کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد منظرعام پر آنا شروع ہوگئے، سوئس ٹی وی چینل ایس آر ایف نے دعویٰ کیا کہ بلاٹر نے نائب صدر جیک وارنر کی میڈیا فرم کو 2010 اور 2014 ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق 6 لاکھ ڈالر کی انتہائی واجبی رقم کے عوض دیے، اس حوالے سے معاہدے کی نقول بھی ٹی وی پر دکھائی گئیں جس پر بلاٹر کے دستخط ثبت ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رقم مارکیٹ ویلیو کا محض5 فیصد بنتی ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.