کرسٹیانو رونالڈو ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے لیے زیادہ گول کرنیوالے کھلاڑی بن گئے
اتوار 13 ستمبر 2015 16:25
میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر ۔2015ء ) پرتگال اور ریال میڈرڈ کے سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے لالیگا میں سپنیول کیخلاف پانچ گول داغ کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔ 30سالہ سٹرائیکر سپنیول کیخلاف میچ کے دوران ریال میڈرڈ کیلئے سب سے زیادہ گول سکور کرنیوالے کھلاڑی بننے کیساتھ ساتھ لالیگا میں زیادہ گول سکور کرنیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں ۔
گزشتہ آٹھ لیگ اور انٹرنیشنل میچوں میں گول سے محروم رونالڈو نے سپنیول کیخلاف اپنا غصہ نکالتے ہوئے پانچ بار گیند کو جال میں پہنچایا ۔ ان پانچ گولوں کے ساتھ ہی رونالڈو نے ریال میڈرڈ کیلئے اپنے گولوں کی تعداد 230 کر لی ہے اور وہ کلب کیلئے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔(جاری ہے)
اس سے قبل یہ ریکارڈ سپین کے سابق کھلاڑی راؤل کے پاس تھا جنہوں نے 228 گول سکور کیے تھے ۔
رونالڈو لالیگا میں زیادہ گول سکور کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جہاں پہلے نمبر پر287 گول کیساتھ انکے روایتی حریف اور باسلونا کے سٹار لیونل میسی موجود ہیں ۔ 2009ء میں 80 ملین یورو کی خطیر رقم کے عوض معاہدہ کر کے ریال میڈرڈ کا حصۃ بننے والے 30 سالہ سٹار نے صرف 204 میچوں میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ میسی اب تک بارسلونا کی 317 میچوں میں نمائندگی کر چکے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.