بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین ملازمہ پر تشدد کے الزام میں ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے سے معطل
اتوار 13 ستمبر 2015 20:40
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء) بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین کو ملازمہ پر تشدد کے الزام میں ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔بنگلہ دیشی فاسٹ باوٴلر اور اور ان کی بیوی پر 11 سالہ خادمہ پر تشدد کرنے کا الزام ہے اور پولیس گزشتہ ہفتے سے روپوش ہونے والے 29 سالہ فاسٹ باوٴلر کو ڈھونڈ رہی ہے۔پولیس انسپکٹر انور حسین نے میڈیاکو بتایا تھا کہ خادمہ کی آنکھوں اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور انہیں سڑک پر روتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد ریسکیو کیا گیا۔
ڈھاکا میڈیکل کالج کی ڈاکٹروں کی ٹیم بچی کا علاج کر رہی ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے کمسن خادمہ پر تشدد کے الزام پر شہادت حسین کے تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔(جاری ہے)
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے ترجمان جلال یونس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہادت حسین پر الزامات سے ہماری ساکھ متاثر ہوئی ہے، اسی لیے ہم نے وقتی طور پر انہیں بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام تمام طرز کی کرکٹ کیلئے معطل کردیا ہے۔
دارالحکومت ڈھاکا کی سڑک پر روتی ہوئی زخمی لڑکی ملنے کے بعد پولیس نے اتوار کی رات فاسٹ باوٴلر اور ان کی بیوی نریتو شہادت کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ملازمہ محفوظہ اختر نے بتایا تھا کہ وہ کرکٹر شہادت حسین کے گھر کام کرتی تھیں اور کرکٹر اور ان کی اہلیہ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے اس واقعے کے فوراً بعد کرکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔38 ٹیسٹ اور 51 ایک روزہ میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باوٴلر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے سبب جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.