آف سپنر سعید اجمل ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکامیوں سے جان نہ چھڑا سکے
پیر 14 ستمبر 2015 12:12
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) قومی آف سپنر سعید اجمل کاؤنٹی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکام رہے ، قومی ٹونٹی ٹی ٹورنامنٹ کے 4 میچز میں 121 رنز دے کر 62 کی اوسط سے صرف 2 وکٹیں حاصل کرسکے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے عائد کی جانے والی پابندی ختم ہونے کے بعد سعید اجمل نئے ایکشن سے شائقین کو متاثر نہیں کر سکے ہیں ، آف سپنر نے کاؤنٹی کرکٹ میں 50 سے زائد کی اوسط سے رنز دیئے جس کے بعد اب وہ پی سی بی کے زیر اہتمام راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں ۔
37 سالہ سعید اجمل نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 4 میچز میں 124 رنز دے کر 62 کی اوسط سے 2 وکٹیں حاصل کیں ، اجمل نے 9 ستمبر کو پشاور کے خلاف شیڈول میچ میں 4 اوورز میں21 رنز دیئے تاہم کوئی وکٹ حاصل نہیں کی ، انہوں نے اگلے روز کراچی بلوز سے مقابلے میں 4 اوورز میں 37 رنز دیئے اور 1 کھلاڑی کو پویلین بھیجا ،اجمل نے 11 ستمبر کو ایبٹ آباد کیخلاف میچ میں 4 اوورز میں39 رنز دیئے اور ایک وکٹ حاصل کی ، آف سپنر نے 12 ستمبر کو اسلام آباد کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 27 رنز دیے مگرانھیں کوئی کامیابی نصیب نہ ہوئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.