دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا انتخاب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ہی کر لیا جا ئیگا ‘ہارون رشید
پیر 14 ستمبر 2015 12:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون الرشید نے کہا ہے کہ دورہ زمبابوے کے لئے پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا انتخاب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ہی کر لیا جا ئیگا ‘دورہ زمبابوے میں پاکستان ٹیم دو ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید نے بتایا کہ دونوں فارمیٹ کے لئے پاکستان کی ٹیموں کو حتمی شکل ٹی20 کپ کے ناک آوٹ مرحلے کے دوران دیدی جائیگی، جس کے بعد چیئرمین کی منظوری کے ساتھ ٹیموں کا اعلان کر دیا جا ئیگا ۔
انہوں نے بتایا کہ اظہر علی ، اسد شفیق اور سرفراز احمد حج کی سعادت حاصل کرنے کی وجہ سے ٹی 20 کے لیئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ،البتہ ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے لیئے وہ دستیاب ہوں گے ۔27 ستمبر کو وطن واپس پہنچنے کے بعد یکم اکتوبر کو پہلا ایک روزہ میچ کھیلنا ان کے لیئے مشکل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ سیریز سے باہر نہیں ہوئے ،ان کے ہاتھ کی چوٹ ایک ہفتے تک ٹھیک ہو سکتی ہے -مزید کھیلوں کی خبریں
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.