انٹر نیشنل کرکٹرز نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کو کاروبار بنا لیا
پیر 14 ستمبر 2015 15:04
لاہو ر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کو شہرت یافتہ انٹرنیشنل کرکٹروں نے منافع بخش کاروبار سمجھ لیا ۔ ورلڈ الیو ن میں شامل کھلاڑیوں نے منہ مانگے پیسے مانگنا شروع کردیئے ، بہتر ہوگا پاکستان اس قسم کے منصوبے سے دستبردار ہو جائے اور کسی ملک ٹیم کو ہی پاکستان بلانے پر توانائی صرف کرے ، اس سے قبل سندھ کے مرحوم وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ بھی کئی کرکٹروں کو پاکستان لاچکے ، زمبابوے کی ٹیم پاکستان کا کامیاب دورہ کرچکی مگر ملک میں ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہ ہوسکی حالانکہ زمبابوین نے بھی 10کروڑ معاوضہ لیا تھا ۔
سری لنکن ٹےم پر 2009ء کے حملے کے بعد سے پاکستان کے میدان عالمی کرکٹ سے محروم ہیں ۔ پا کستان میں کر کٹ کی بحا لی کےلئے بو رڈ کے چیئرمین شہریا ر خان نے حالیہ دورہ انگلینڈ میں آئی سی سی ٹاسک فو رس کے سربرا ہ جائلز کلارک سے ورلڈ الیو ن کو رواں یا آئندہ سال پا کستا ن بھجوانے کی درخو است کی تھی ۔(جاری ہے)
جس میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل، ویسٹ انڈیز کے کر س گیل، کیو ن پولارڈ اور ڈوین برا وو جیسے کھلا ڑی شامل تھے تا ہم ان کے اخراجا ت پی سی بی کی استطا عت سے 10 گناہ زیا دہ ہیں جس پر جائلز کلارک کو نظر ثانی کا کہا گیا ہے لیکن بہتر ہوگا کہ پی سی بی ورلڈ الیون پر پیسے چھونکنے کے بجائے پھر سے زمبابوے کی طرح کسی ملک کو اپنا مہمان بنانے کی کوشش کرے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.