فرانسیسی طنز نگار میگزین نے روسی بچے ’ایلان کردی‘ کی چارلی ہیبڈو کی جانب سے تیار کردہ متنازعہ خاکے شائع کر دیئے۔
سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 12:36
فرانس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء): فرانسیسی کارٹونسٹ میگزین نے روسی بچے ”ایلان کردی“ کی متنازعہ کارٹون شائع کئے ہیں۔
(جاری ہے)
کارٹون چارلی ہیبڈو کی جانب سے بنائے گئے ہیں جس میں چارلی ہیبڈو نے مسلمانوں اور عیسائیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے. چارلی ہیبڈو کی جانب سے بنائی گئی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.
سوشل میڈیا صارفین نے ایلان کردی کے ایسے خاکے بنانے پر چارلی ہیبڈو کو بُرا بھلا بھی کہا. ایک خاکے میں ایلان کو منہ کے بل ساحل سمندر پر لیٹا ہوا دکھایا گیا ہے اور ساتھ لکھا گیا ہے کہ یہ اپنے مقصد کے بہت قریب ہے. جبکہ تصویر میں ہی میکڈونلڈ کی ہیپی مٍیل کا ایک کارٹون بھی بنایا گیا ہے. دوسرے خاکے میں چارلی ہیبڈو نے ایلان کو سر کے بل سمندر میں ڈوبتا ہوا دکھایا ہے جبکہ ساتھ ہی عیسائیوں کے کرائسٹ کو سطح سمندر پر کھڑا دکھا کر لکھا ہے کہ یورپ عیسائیت کا ملک ہے، مسلمان ڈوب جاتے ہیں لیکن عیسائی پانی پر بھی چل سکتے ہیں. یاد رہے کہ 3 سالہ ایلان کردی کی لاش ترکی کے ساحل سمندر پر پائی گئی تھی جس کے بعد یہ انکشاف ہوا تھا کہ ایلان کردی اپنے اہل خانہ سمیت جرمنی کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن سمندر کی لہریں اسے بہا کر ترکی کے ساحل پر چھوڑ گئیں. اس حادثے میں ایلان کی والدہ اور بھائی کی موت ہو گئی جبکہ ایلان کے والد کسی طرح زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے. ایلان کردی کہ اس تصویر نے سوشل میڈیا پر ہر آنکھ کو اشکبار کیا اور دنیا بھر میں غم کی ایک لہر بھی دوڑ گئی. جس کے بعد پناہ گزینوں کے لیے متعدد ممالک نے اپنے دروازے کھول دئیے.مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.