پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان دنیا سے مایوس پناہ گزینوں کیلئے میدان میں آگئے
منگل 15 ستمبر 2015 12:47
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان شامی مہاجرین کیلئے میدان میں آگئے ہیں اور برطانیہ بھر میں موجود ان کے فینز اور چاہنے والوں سے اکٹھے ہونیوالے کپڑوں ، جوتوں ، ٹینٹس اور جسمانی صفائی ستھرائی کیلئے استعمال ہونیوالی چیزوں سے بھرے ٹرکوں کیساتھ روانہ ہوں گے اور اس قافلے میں مزید لوگ بھی شریک ہوسکتے ہیں۔
یہ قافلہ ان کے گھر بولٹن سے چار روز کیلئے روانہ ہوگا اور یورپ بھر سے امداد جمع کرے گا، عامر خان اکٹھی ہونیوالی امداد ذاتی طورپر لیسبوس کے جزیرے پر موجود مہاجرین میں تقسیم کریں گے۔عامر خان کاکہناتھاکہ یہ قافلہ ہر ایک کیلئے کچھ کرنے کا بہترین موقع ہے ، جبکہ عامر خان فاؤنڈیشن نے غربت کے خلاف ’ایک پیسہ ‘ اپیل بھی کردی۔(جاری ہے)
28سالہ عامر خان نے ترکی کے ساحل پر گزشتہ دنوں جاں بحق ہونیوالے بچے ایلان کردی کی ہلاکت کی تصویریں دیکھنے کے بعدگزشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بے سر و سامان مہاجروں کیلئے امداد کی اپیل کی،ا نکا کہنا تھا کہ ایک تین سالہ بچے کی ساحل پر لاش دل کو جھنجھوڑنے والا منظر تھا۔
اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ اگر بروقت دیگر متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر مدد نہ کی گئی تو مزید کئی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے ، ہمیں جرمنی سمیت مختلف ممالک سے پناہ گزینوں کیلئے ہونیوالے اقدامات کی خبریں مل رہی ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ برطانیہ میں لوگ بھی سخی اور اس سوچ کے حامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.