ہیڈ کوچ وقار یونس نے نچلی سطح پر کوچز کے مسائل حل کرنیکی ٹھان لی
منگل 15 ستمبر 2015 15:55
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ریجن اور اکیڈمی کے کوچز کے مسائل کو حل کر کے پاکستان میں کوچنگ کے معاملات پروفیشنل انداز میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے گراس روٹ لیول پر ان کے مسائل حل کرنے کی ٹھان لی ہے ۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ اس سے نچلی سطح پر کام کرنے والے کوچز کے مسائل حل ہوں گے ۔
ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار میں پہلے سے بہتری نظر آئی ہے جب ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہوگی انٹر نیشنل کرکٹ خود بخود بہتر ہوتی جائے گی۔ اس سے قبل کسی ہیڈ کوچ نے انٹرنیشنل سے نیچے آکرسوچا نہیں ہے۔ نچلی سطح سے ہی پاکستان کا کرکٹر بن کر اوپر آتا ہے ۔ شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ سے مل کر کوچز کے مسائل اور چھوٹے چھوٹے معاملات حل کئے جائیں گے ۔(جاری ہے)
ایک انٹر ویو میں وقار نے کہا کہ انکے علاوہ مشتاق احمد، شاہد اسلم اور محمد اکرم راولپنڈی آکر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اور پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی شرکت اور کارکردگی بہت اہم ہوگی ۔ پاکستان سپر لیگ سے ملک ، کرکٹرز اور تمام سٹیک ہولڈرز کو فائدہ ہوگا ۔ ہمیں کئی اچھے کھلاڑی ملیں گے۔ نئے کھلاڑیوں کی جھجھک انٹر نیشنل کرکٹ میں آنے سے پہلے ختم ہوجائے گی ۔ پاکستان میں چھ سال سے انٹر نیشنل کرکٹ نہیں ہورہی، اس لیگ سے انٹر نیشنل کرکٹ کا خلا بھی پورا ہوگا جبکہ کھلاڑی اس سے انفرادی طور پر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل سے بھارتی کے مقامی کھلاڑی دولت مند ہوگئے ہیں ۔ جن بڑے کھلاڑیوں نے دس پندرہ سال دنیا میں اپنا نام بنایا ہے ۔ ہمارے نوجوانوں کو ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملے گا ۔ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ میں انقلاب برپا کردے گا۔ وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری آنی چاہیے ۔ ہم انٹر نیشنل کرکٹ کو اہمیت دے دیتے ہیں لیکن جس فیکٹری سے ٹیلنٹ آرہا ہے اس کا خیال کرنا بہت ضروری ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.