قومی ٹی ٹونٹی میں اعلیٰ پرفارمنس بھی یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں جگہ دلا سکی
بدھ 16 ستمبر 2015 14:50
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16ستمبر ۔2015ء ) قومی سلیکٹرز نے تجربہ کار قومی بلے باز اور سابق کپتان یونس خان پر ون ڈے کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے ۔ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود سنئیر بیٹسمین کو دورہ زمبابوے سے نظر انداز کر دیا گیا ۔
(جاری ہے)
یونس خان نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 45.75 کی اوسط سے 183 رنز بنا کر فارم اور فٹنس ثابت کی ، ایونٹ میں ماسٹر بلے باز نے 157 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کی اور پانچ میچز میں 2 نصف سنچریاں بھی سکور کیں تاہم وہ دورہ زمبابوے کے لیے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔
چیف سلیکٹر ہارون رشید نے چند دن قبل یہ بیان داغا تھا کہ یونس خان ون ڈے ٹیم میں واپسی کے حقدار ہیں لیکن خود ہی ورلڈ کلاس بیٹسمین کو ون ڈے ٹیم سے باہر کردیا ۔ یونس خان نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جہاں ٹور سلیکشن کمیٹی نے مڈل آرڈر بلے باز کو اوپنر کے طور پر کھلا کر قربانی کا بکرا بنایا اور اب زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کے خلاف چانس نہ دے کر سینئر بیٹسمین کو ایک طرح سے واضح پیغام دے دیا ہے کہ ان پر ون ڈے کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.