ہواوے نے اپنے جدید ترین اسمارٹ فون میٹس کے آغازسے ایپل کوچیلنج کردیا

بدھ 16 ستمبر 2015 18:49

چ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء ) دنیا کی ابھرتی ہوئی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنے جدیدترین سمارٹ فون میٹس کے آغاز کے ذریعے برلن میں منعقدہ آئی ایف اے نمائش لوٹ لی ۔ہواوے نے اپنے جدیدگیجٹ کے ذریعے متعدد خصوصی اوراہم پیش روفیچرز متعارف کروائی ہیں لیکن آئی ایف اے 2015 میں اس کے جس فیچر نے ناظرین کی دل موہ لئے وہ "پریشرسینسٹیوٹچ" ہے۔

رپورٹ کیا گیا ہے کہ امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے متوقع سمارٹ فون آئی فون سیکس ایس کی ایک اہم خصوصیت کے طور پر "پریشرسینسٹیوٹچ" متعارف کرانے جا رہا ہے۔جیسا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ہواوے نے اپنے شاندار سمارٹ فون میٹس کے ذریعے اس نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے میں پہل کی ہے اب ایپل اپنے صارفین کے لیے زیادہ پرکشش فیچرکے ساتھ نیا سمارٹ فون متعارف کروائے گا۔

(جاری ہے)

ہواوے میٹس کے آغاز کے ساتھ ، دنیا کی سرفہرست ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے سام سنگ اور ایپل پراب یہ آشکارہوگیاہے کہ انھیں ٹیکنالوجی کے میدان میں سخت حریف کا سامنا ہے ۔ نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ہواوے نے پہلے ہی دنیا کی سمارٹ فون مارکیٹ کے ایک اہم حصہ پر قبضہ مضبوط بنایا ہے اور بلاشبہ یہ پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ ہواوے جلد دنیا کی پہلی اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی بن جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :