پی سی بی بھارت سے سیریز کیلیے پیچھے بھاگنا بند کرے ، سپر لیگ پاکستان میں ہوتی تو بہت بہتر ہوتا، شاہد آفریدی
جمعہ 18 ستمبر 2015 15:00
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18ستمبر ۔2015ء ) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت سے سیریز کے لیے ان کے پیچھے بھاگنا بند کرے ، ملک کے حالات بہتر ہورہے ہیں سپر لیگ پاکستان میں ہوتی تو بہت بہتر ہوتا ۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں بھارت کا ساتھ دیا اور وہاں کی عوام بھی دونوں ممالک کو کرکٹ کھیلتا دیکھنا چاہتی ہے لیکن اصل مسئلہ وہاں کی حکومت کا ہے ۔
پی سی بی کو بھی چاہیے کہ اگر بھارت نہیں کھیلنا چاہتا تو وہ بھی ان کے پیچھے بھاگنا بند کرے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ منعقد کرنے کا سارا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے ، ملک کے حالات دن بدن بہتر ہورہے ہیں ، باہر کے لڑکوں کو اچھی آفرز ہوئی تو وہ ضرور کھیلنے آئیں گے اگر سپر لیگ پاکستان میں ہوتی تو سونے پر سہا گا والی بات ہوتی تاہم بورڈ کی جانب سے ایسے فیصلے ہونے چاہیے جس سے آنے والے کرکٹرز کو فائدہ ہو ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.