ویسٹ انڈین آل راونڈر آندرے رسل بھی پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر رضامند ہوگئے
جمعہ 18 ستمبر 2015 16:19
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18ستمبر ۔2015ء ) کرس گیل اور کیرون پولارڈ کے بعد ایک اور جارح مزاج آل راؤنڈر آندرے رسل نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ۔ اگلے سال قطر میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں دنیا بھر کے ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ ایکشن میں نظر آئیں گے اورویسٹ انڈیز کے کرس گیل، ڈیرن سیمی، کیرون پولارڈ، ڈیوین براوو اور سنیل نارائن کی شمولیت کے بعد اب آل راؤنڈر آندرے رسل نے بھی لیگ کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ۔
رسل کے علاوہ بقیہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے لیگ کیئے دستاویزات پر دستخط بھی کر دیے ہیں اور جلد وہ بھی کاغذی کارروائی مکمل کر لیں گے ۔ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے علاوہ انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ بلے باز کیون پیٹرسن اور سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر کمار سنگاکارا بھی لیگ کی ریس میں شامل ہوسکتے ہیں ۔(جاری ہے)
کچھ رپورٹس کے مطابق انگلینڈ لیوک رائٹ اور روی بوپارہ، بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے یوہان بوتھا اور لونوابے سوٹسوبے اور کیوی بلے باز جیسی رائیڈر ایونٹ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر چکے ہیں جبکہ پی ایس ایل آفیشلز گلین میکسویل اور برینڈن میکولم جیسے کھلاڑیوں کو بھی شامل کرنے کا خواہاں ہے اور ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ان سے بات چیت جاری ہے ۔
یاد رہے کہ آئندہ سال فروری میں قطر کے دارلحکومت دوحا میں شیڈول پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کیلئے لوگو اتوار کو لاہور میں لانچ کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.