پی ایس اے انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے شروع ہو گا
ہفتہ 19 ستمبر 2015 11:39
اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایس اے انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک مصحف علی سکوائش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جس میں 4 غیر ملکی ٹیموں نے باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ایونٹ کے پری کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ 2 اکتوبر جبکہ مین راؤنڈ 3 سے 6 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں امریکا ‘ مصر ‘ نیوزی لینڈ اور آسٹریا کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی ٹورنامنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا، کھلاڑیوں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی گئی اور تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کی سیکورٹی کی صورتحال سے مطمئن رہے ، اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر پاکستان کو 2 مزید انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.