بلدیہ شرقی،آلائشوں کو مدفون کرنے کیلئے ٹرینچز کی کھدائی ، ٹرانسپورٹ ، مشینری ، لیبر اور بینرز کی تیاری مکمل
منگل 22 ستمبر 2015 20:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) بلدیہ شرقی میں آلائشیں اٹھا کربروقت مدفون کرنے کیلئے جمشید زون میں 3اور گلشن اقبال زون میں 2 خندقیں تیار کر لی گئی ہیں جبکہ آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلئے سوزوکیاں، مشینری اور لیبر کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے میونسپل کمشنر نادر خان کے ہمراہ عیدالاضحی انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزید ہدایات جاری کیں ۔
اس موقع پر تمام متعلقہ افسران موجود تھے ۔اجلا س میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر محفوظ طریقے سے مدفون کرنے اور علاقائی سطح پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کو تفصیلی بریفنگدی جس پر ایڈمنسٹریٹر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے ، عید کے دن صبح 7.30 بجے آلائشیں اٹھانے کیلئے گاڑیاں متعلقہ جگہ پرتیار رہیں میں خود تمام پوائنٹس کا دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کرونگا انہوں نے کہا کہ اگر گاڑیاں وقت پر موجود نہیں ہوئیں تومتعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی ہوگی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.