لاہور ہائیکورٹ میں قاسم ضیاء کی درخواست ضمانت منظور
بدھ 23 ستمبر 2015 13:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کاحکم دیدیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کو نیب پنجاب نے 8اگست کو گرفتار کیا تھا، نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ قاسم ضیاء نے نجی کمپنی کے ساتھ ملکر شہریوں کے ساتھ ساڑھے 8 کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا۔
قاسم ضیاء نے منافع کا لالچ دیکر شہریوں سے رقم حاصل کی لیکن بعد میں شہریوں کی اصل رقم بھی واپس نہیں کی۔(جاری ہے)
قاسم ضیاء نے دوران تفتیش فراڈ کی رقم رضا کاروانہ طور پر واپس کرنے کے لیے نیب کو درخواست دیدی۔قاسم ضیاء نے درخواست میں کہا کہ وہ واجب الادا رقم واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔ نیب نے قاسم ضیاء کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کرنے کا کہا جسے قاسم ضیاء نے منطور کر لیا۔
دوران سماعت نیب کے وکیل نے بتایا کہ ملزم قاسم ضیاء نے فراڈ کی رقم رضا کارانہ طورپر واپس کرنے کے لیے درخواست جمع کروائی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ابھی معاملہ کی مزید انکوائری ہو رہی ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے۔ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے ضمانت منظورکرتے ہوئے قاسم ضیاء کوایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.