تحریک انصاف کا ایک اور بانی کارکن ولید اقبال قیادت سے ناراض‘عمران خان کو نوٹس بھیج دیا
بدھ 23 ستمبر 2015 13:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور بانی کارکن ولید اقبال قیادت سے ناراض ہیں،انہوں نے عمران خان کو نوٹس بھیج دیا۔علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اکیلے نہیں، پی ٹی آئی کے کئی نظریاتی کارکن ان کے ساتھ ہیں‘ولید اقبال پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکنوں میں شامل ہیں اور پارٹی کی سرگرمیوں میں متحرک نظر آنے والے لوگوں میں سے ایک ہیں ۔
نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ دو ہزار گیارہ میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پارٹی، اب تبدیلی کی طرف جاتی نظر نہیں آ رہی۔خیبر پختونخوا حکومت اگرچہ گزشتہ حکومتوں سے بری نہیں، لیکن اس کی کارکردگی خاص اچھی بھی نظر نہیں آ رہی ۔(جاری ہے)
صاف نظر آتا ہے کہ تحریک انصاف کے بنیادی مقاصد، یعنی انصاف، احتساب اور شفافیت کو سیاسی مفادات کی خاطر نظر انداز کر دیا گیا ۔
اس پر تحریک انصاف کے کارکن یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکا ہوا۔ولید اقبال نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ پر پارٹی میں اندرونی کرپشن روکنے میں ناکامی، پارٹی انتخابات میں غیر شفافیت، دھاندلی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے انکارکیا ، من پسند افراد کو میرٹ کے بغیر پارٹی ٹکٹ دینے سمیت کئی سنگین الزامات ہیں ۔عمران خان دو ہفتوں میں ان الزامات کا جواب دیں اور ان کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد انکوائری کمیشن بنائیں۔ایسا نہ کیا تو یہ الزامات درست مانتے ہوئے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن پارٹی کے اندرونی معاملات خود ٹھیک کرنے پرمجبور ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.