پی ایچ ایف کا بھی رواں سال کے اختتام تک ہاکی پریمیئر لیگ کے انعقاد کے بارے غور
بدھ 23 ستمبر 2015 20:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہی طرح پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) بھی رواں سال کے اختتام تک ہاکی پریمیئر لیگ کے انعقاد کے بارے غور کررہا ہے۔پی ایچ ایف سیکرٹری شہباز احمد کے مطابق فی الحال فیڈریشن کے حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اس موقع پر کچھ ٹھوس کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں آپ کو مزید تفصیلات فراہم نہیں کرسکتا تاہم ہم اس ٹورنامنٹ کو آئندہ 90 روز کے اندر کروانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی کو بہتر بنانے کے لیے پی ایچ ایف کو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی اور نوجوانوں کے لیے ہمیں کچھ خاص کرنا ہوگا ورنہ ہاکی کون کھیلے گا؟ اگر اس شعبے میں کوئی مستقبل ہی نہیں کو اسے کوئی نہیں کھیلے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ لیگ کے پیچھے مقصد نوجوانوں کو ہاکی کی جانب راغب کرنا ہے۔اس سوال پر کہ کیا پی ایچ ایف غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اس لیگ میں شرکت کی دعوت دے گا، شہباز نے کہا کہ 'جیسے پہلے میں نے کہا کہ ابھی چیزیں ابتدائی مراحل میں ہیں۔
تاہم آئندہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں تصویر صاف ہوجائے گی۔دوسری جانب سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ اور جونیئر ایشیا کپ کے لیے جونیئرز کے لیے کیمپ کا انعقاد 28 ستمبر کو آرمی ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔کیمپ کا اختتام پانچ اکتوبر کو ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم ملائشیا کے لیے روانہ ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.