کوئٹہ، بولان کے علاقے میں کارروائی ، کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں ایک مشتبہ شخص گرفتار

بدھ 23 ستمبر 2015 22:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے بولان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتارکرلیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور حسا س اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر مچھ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔