راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروا ئی ،15ملزمان گرفتار

جمعرات 24 ستمبر 2015 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے15ملزمان کو گرفتار کر لیا،جن کے قبضہ سے چرس،شراب،اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے پرویز سے 1050گرام چرس ، تھانہ پیرودہائی پولیس نے لطیف خان سے 520گرام چرس ، عدیل سے 1200گرام چرس ، الطاف حسین سے 510گرام چرس ، عبد الحمید سے 1180گرام چرس ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے روزی خان سے 1575گرام چرس ، حسین بہادر سے 700گرام چرس ، تھانہ صدر واہ پولیس نے اختر گل سے 2100گرام چرس ، نوید خان سے 2220گرام چرس ، عالم زیب سے 1810گرام چرس ، تھانہ سٹی پولیس نے اویس سے 15بوتل شراب ، تھانہ سول لائن پولیس نے ابراہیم سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ گوجرخان پولیس نے دانش رحمان سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ چونترہ پولیس نے وسیم سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ پیرودہائی پولیس نے شہزاد حیدر 04کارتوس رائفل 12بور برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :