سیاحت کی صنعت پاکستان کو معاشی سرگرمیوں کا مرکز بناسکتی ہے:صدر لاہور چیمبر آف کامرس
منگل 29 ستمبر 2015 17:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا ہے کہ سیاحت کی صنعت پاکستان کو معاشی سرگرمیوں کا مرکز بناسکتی ہے، یہ بہت بڑی بین الاقوامی صنعت ہے جس کا عالمی معیشت میں حصہ 7.58ٹریلین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان کے کلر کہار ریزارٹ کے دورہ کے موقع پر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ نقصان دہ قومی اداروں کو ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان سے سبق سیکھنا چاہیے جو صوبہ پنجاب کی معیشت مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس ادارے کی باگ ڈور باصلاحیت لوگوں کے ہاتھوں میں دی۔
اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ نصاب میں ضروری تبدیلیاں کرکے نئی نسل کو پاکستان کی خوبصورتی سے پوری طرح آگاہ کیا جائے تاکہ وہ سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے میں خاطر خواہ کردار ادا کرسکیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور نجی شعبے کو مل کر سیاحت کی صنعت کی پوٹیشنل کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں جس سے نہ صرف غیر ملکی سیاح پاکستان آئیں گے بلکہ ملک کی بہترین ساکھ بھی اُجاگر ہوگی۔
لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ نے کہا کہ ماضی میں ٹورازم سیکٹر بُری طرح نظر انداز ہوتا رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی پوٹینشل سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا جاسکالیکن اب صورتحال مختلف ہے کیونکہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان سیاحت کی صنعت کے فروغ کے لیے انتھک محنت کررہا ہے۔ انہوں نے نجی شعبے کو اہمیت دینے پر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھے گا ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.