Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان لاہور پہنچ گئے’الیکشن کمیشن کا کام غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے اگر ایسا ہی چلتا رہا تو اسمبلیوں میں پیسہ بنانے والے لوگ ہی آتے رہیں گے، ضمنی انتخاب میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر ہمارے بندے کھڑے ہوں گے۔ عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 ستمبر 2015 14:02

لاہور : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان لاہور پہنچ گئے’الیکشن کمیشن کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 ستمبر 2015 ء) : چئیر مین پی ٹی آئی عمرا ن خان آج لاہور پہنچ گئے ہیں. میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخاب کی مہم خود چلاؤں گا. انہوں نے کہا ضمنی انتخاب کے دن فوج اور رینجرز کی تعنیاتی پر الیکشن کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہیں. ہمیں گلو بٹوں پر بھروسہ نہیں اسی لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا.

جو لوگ پیسہ لگا کر اسمبلیوں میں آتے ہیں وہ اسمبلیوں میں آنے کے بعد بھی پیسہ ہی بناتے ہیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو اسمبلیوں میں اسی قسم کے لوگوں کا راج ہو گا. پیپلز پارٹی کو بھی بہت دیر بعد پتہ چلا کہ الیکشن میں کتنا پیسہ لگتا ہے.

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے لیکن 56 ہزار غلطیوں کی نہ تو نشاندہی کی گئی اور نہ ہی کسی کو کوئی سزا ملی، کوئی بھی نہیں پکڑا گیا اسی لیے سب نے مل کر دھاندلی کی ایک لاکھ 84 ہزار ووٹوں میںسے 53 ہزار ووٹ جعلی نکلے.

اس کی وجہ یہ ہے کہ ن لیگ ہمیشہ اپنے ہی امپائر کھڑے کر کے میچ کھیلتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں بھی کرپٹ لوگ شامل ہیں دھاندلیاں منظر عام پر لانے کا مقصد کرپٹ لوگوں سے پردہ اٹھانا تھا . پی ٹی آئی چئیر مین نے کہا کہ دنیا کہتی ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپ کے ساتھ ہیں لیکن کیا پاکستان کا مقصد محض یہی رہ گیا ہے. پاکستان کی عوام اور ہم بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں. انہوں نے کہا کہ میں آج لاہور کو جگانے آیا ہوں. انہوں نے اعلان کیا کہ این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخاب میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر ہمارے آدمی کھڑے ہوں گے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات