شمالی وزیر ستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی اہم کمانڈروں سمیت 22دہشت گرد ہلاک، پانچ ٹھکانے تباہ
جمعرات 1 اکتوبر 2015 13:12
دتہ خیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے اہم کمانڈروں سمیت 22دہشت گردوں کو ہلاک اور پانچ ٹھکانے تباہ کر دئیے ہیں ، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعد م تنظیم سے ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کے روز سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کی نقل حرکت کی اطلاع پر مختلف مقامات پر جیٹ طیاروں کی مدد سے فضائی کارروائی کی ہے جسمیں اہم کمانڈروں سمیت 22دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ جیٹ طیاروں کی شیلنگ سے 5ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان میں اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں سکیورٹی فورسز نے مشتبہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیے ہے جبکہ علاقے کا کنٹرول سنبھال کر زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا ہے ،رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اس وقت فضائی کارروائی کی جب دہشت گردوں بڑی تعداد اس جگہ پر جمع تھی اور تخریب کاری کی وارداتوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.