پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ‘پروازوں شیڈول درہم برہم ہوگیا
جمعہ 2 اکتوبر 2015 15:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ پائلٹس کے اضافی ڈیوٹی سے انکار پر پی آئی اے کا شیڈول درہم برہم ہوگیا۔دو درجن سے زائد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں ‘ جبکہ پی آئی اے نے پالپا کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حج آپریشن میں تاخیر اور زخمی حجاج کو تکلیف ہوئی تو ذمہ دار پالپا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیالکوٹ ریاض سیالکوٹ پرواز پرانتہائی وقت سے زیادہ ڈیوٹی دینے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے پائلٹ کیپٹن زاہد برولاکا لائسنس معطل کردیا تھا ‘پائلٹوں کی ایسوسی ایشن پالپا کے مطابق کیپٹن زاہدنے انتظامیہ کی ہدایت پراضافی ڈیوٹی کی تھی ۔(جاری ہے)
بعد میں پالپا نے طویل دورانیہ کی پروازوں پر اضافی ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا پائلٹس کے احتجاج کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول درہم برہم ہوکر رہ گیا گزشتہ روز کراچی دبئی پرواز پی کے 207 کی منسوخی کی وجہ سے پی آئی اے چیئر مین ناصرجعفر کو غیرملکی ایئرلائن سے سفر کرنا پڑا ‘مسقط کراچی پرواز منسوخ ہونے تین سو مسافروں ہوٹل بھیجنا پڑا۔
دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہناہے کہ پائلٹ کے لائسنس پی آئی اے نے نہیں بلکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے معطل کئے تھے ‘ترجمان نیاپنے بیان میں کہا کہ پالپا لیڈر شپ ذاتی مفادات کیلئے ایرلائن انتظامیہ کو بلیک میل کررہی ہے۔ترجمان کے مطابق پالپا کے احتجاج کے باعث اب تک 28 پروازیں منسوخ اور ایرلائن کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ پی آئی انتظامیہ نے پائلٹس سے اپیل کی کہ وہ ملکی مفاد میں ڈیوٹی پر واپس آجائیں۔دوسری جانب پالپا نے پی آئی اے انتظامیہ کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا احتجاج پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف ہے جوپالپا کے ساتھ تحریری معاہدے پرعمل نہیں کررہی تاہم فلائٹ کریو کی جانب سے حج پروازیں تاخیر کا شکار نہیں ہوئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
-
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں پودا لگایا
-
ایم ایل ون ملک کے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لیے ناگزیر ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.