دانش تیمورکا نئی فلم ”تم ہی تو ہو“ میں اداکاری کی تیاری شروع
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 12:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)پاکستانی فلم ’رونگ نمبر‘ کی کامیابی کے بعد اداکار دانش تیمور ایک نئے پروجیکٹ ”تم ہی تو ہو“ میں اداکاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ’یہ میری تیسری فلم ہوگی، میں نے ایکشن، اور مراحیہ فلموں میں کام کیا ہے جس کے بعد اب میں ایک رومانوی کردار کرنے جارہا ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمارے سنیما کو اس قسم کی فلموں کی بھی ضرورت ہے‘۔
فلمی صنعت کی معروف اداکار سنگیتا کی پروڈکشن اور ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کالج کے لڑکے لڑکیوں کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں پہلی مرتبہ اداکارہ قرة العین مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ایک پریس کانفرنس کے دوران سنگیتا کا کہنا تھا کہ اس فلم کا اسکرین پلے سورج بابا جبکہ کوریوگرافی کا ذمہ پپو سمراٹ پر ہے۔(جاری ہے)
اس فلم میں متیرا بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گی، اس سے قبل فلم کی ہدایت کار نے اس بات کا بھی انکشاف کیا تھا کہ فلم میں ایک آئٹم سانگ بھی رکھا جائے گا۔
متیرا کے مطابق وہ اس فلم میں کوئی آئٹم سانگ نہیں کر رہی البتہ دانش تیمور کے ہمراہ وہ ایک گانا ضرور کریں گی۔متیرا اس فلم میں ایک ولن کے کردار میں نظر آئیں گی۔اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جو کہ کراچی، لاہور اور مری میں فلمائی جائے گی۔فلم’ ’تم ہی تو ہو“‘ اگلے سال عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.