”تم ہی ہو محبوب میرے میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں “
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلو کار مسعود رانا کی 20ویں برسی کل منائی جائیگی
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 12:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور گلو کار مسعود رانا کی 20ویں برسی کل ( اتوار ) 4 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ مسعود رانا 9جون 1938ء کو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1955ء میں کیا جبکہ فلم انقلاب کیلئے ان کا پہلا گانا 1962ء میں ریکارڈ کیا گیا ۔انہیں پاکستانی رفیع ہونے کا اعزاز بھی دیا گیا ۔
مسعود رانا مرحوم نے یوں تو سینکڑوں انتہائی خوبصورت اور دل کے تار چھیڑ دینے والے سدا بہار نغمے گائے لیکن ان کے ٹاپ ٹین اردو گانوں میں فلم آئینہ کا گانا تم ہی ہو محبوب میرے میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں ، فلم ہمراہی کا گانا کرم کی اک نظر ہم پر خدارا یا رسول اللہ ، فلم بدنام کا گانا کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے، فلم چاند اور چاندنی کا گانا تیری یاد آ گئی غم خوشی میں ڈھل گئے ، فلم دل میرادھڑکن تیری کا گانا جھوم اے دل وہ میرا جان بہار آئے گا، فلم نازنین کا گانا میرا خیال ہو تم میری آرزو تم ہو،فلم نیند ہماری خواب تمہارے کا گانا میرامحبوب آگیا من میرا لہرا گیا ، فلم آنسو کا گانا تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں جیسے صدیاں بیت گئیں، فلم بہارو پھول برساؤ کا گانا میرے دل کی ہے آواز کہ بچھڑا یار ملے گااور فلم دل لگی کا گانا آ گ لگا کر چھپنے والے سن میرا افسانہ شامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
-
کنگنا رناوت خود کا امیتابھ سے موازنے کرنے کے بیان پر ڈٹ گئیں
-
میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.