اسکائپ صارفین کے لیے ایک انتہائی بڑی خبر، اب اسکائپ پر بات کرنے کے ہم زبان ہونا ضروری نہیں
اسکائپ نے اپنے صارفین کے لیے اسکائپ ٹرانسلیشن ایپلیکیشن متعارف کر وا دی۔
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 14:37
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء): اسکائپ کی ویڈیو کالنگ سروس سے دنیا بھر کے لوگ مستفید ہوتے ہیں، اس ایپلیکیشن کے ذریعے ہم دور دراز بیٹھے اپنی عزیز و اقارب اور دوست احباب سے بات کرنے کے ساتھ بآسانی انہیں دیکھ بھی سکتے ہیں لیکن اسکائپ پر بات کرنے کے ہم زبان ہونا ایک نہایت ضروری امر سمجھا جاتا تھا تاکہ دونوں اطراف پر بیٹھے افراد ایک دوسری کی بات کو سمجھ سکیں. اسکائپ نے اپنے صارفین کے لیے اس پریشانی کو بھی حل کر دئا ہے . اسکائپ کی جانب سے ایسی ٹرانسلیشن ایپلیکیشن متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے اسکائپ پر بات کرنے کے لیے اب زبان کی بھی کوئی قید نہیں ہو گی بلکہ مختلف زبانیں بولنے والے افراد بھی اسکائپ پر بآسانی بات کر سکیں گے. تفصیلات کے مطابق اسکائپ نے ونڈوز کے لیے اپنے اسکائپ ٹرانسلیٹر کو پیش کردیا ہے جس کی مدد سے ایسے لوگ بھی آپس میں بھی بات چیت کرسکیں گے جو ایک دوسرے کی زبانوں سے واقف نہ ہو۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بلاگ میںاسکائپ کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن دنیا بھر کے لوگوں کو اکھٹا کرنا ہے اور اسکائپ ٹرانسلیٹر کے ذریعے ہم زبانوں کی رکاوٹ کو توڑ رہے ہیں جو کہ تاریخی طور پر دنیا بھر میں لوگوں کے لیے آپسی رابطوں کے لیے چیلنج ثابت ہوتی ہے۔انسٹنٹ میسجنگ زبانوں کے ذریعے صارفین اپنی زبان میں ایک تحریری پیغام لکھیں گے تو وہ جس کو بھیجیں گے وہ اسے اس زبان میں موصول ہوگا جو بھیجنے والا منتخب کرے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اسکائپ ٹرانسلیٹر کو متعدد زبانوں کے لیے استعمال کے لیے کارآمد بنانا ہے تاکہ ہمارے 300 ملین سے زائد صارفین اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ بولنے والوں کے ضروری ہوگا کہ وہ آہستگی سے بات کریں جس کے دوران اسکائپ ٹرانسلیٹر کا زبان شناخت کرنے والا ٹول ہر ممکن تیز رفتاری سے اسے ترجمہ کرکے آگے پہنچائے گا تاہم اگر آپ کے بولنے کی رفتار زیادہ ہوگی تو درست ترجمے کی شرح بھی کم ہوجائے گی۔اسکائپ کا کہنا ہے کہ یہ سہولت ونڈوز ڈیسک ٹاپ صارفین کو بتدریج فراہم کی جائے گی اور آئندہ چند ہفتوں تک دنیا بھر میں لوگ اسے استعمال کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق جب آپ اپنی اسکائپ اسکرین پر ٹرانسلیٹر آئیکون کو دیکھیں (سرخ ڈبے والا نشان) تو اس کا مطلب ہے کہ اسکائپ ٹرانسلیٹر استعمال کے دستیاب ہے۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.