بھارت ٗگائے کے گوشت کھانے کی افواہ اڑاکر مسلمان شخص کوموت کے گھاٹ اتارنے کی سازش میں بی جے پی لیڈرکا بیٹاملوث نکلا
علاقے میں حالات کشیدہ ٗ دہلی وزیر اعلیٰ اروند کنجری وال کے کانوائے کو بھی جانے سے روک دیا گیا ٗ میڈیا پر بھی حملے ٗ دو افراد گرفتار مقتول کے خاندان کوایئرفورس کے علاقے میں منتقل کرنے پرغورکیاجارہاہے ٗسربراہ بھارتی فضائیہ
اتوار 4 اکتوبر 2015 15:02
الہ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) بھارت میں گائے کے گوشت کھانے کی افواہ اڑاکر مسلمان شخص کوموت کے گھاٹ اتارنے کی سازش میں بی جے پی کے لیڈرکا بیٹاملوث نکلا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں سیکڑوں افرادنے جس مسلم لوہار کے گھر پر دھاوابول کراسے قتل کردیاتھاوہ محمداخلاق سیفی بھارتی فضائیہ کے کارپورل محمدسرتاج کے والدتھے شددکے اس واقعہ میں کارپورل کابھائی دانش بھی شدیدزخمی ہواتھا۔
لواحقین کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی ع۔ لیڈرسنجیراناکے بیٹے وشال نے مندرسے اعلان کرایاتھاکہ اس گھرمیں گائے کا گوشت ہے جس پرسیکڑوں مشتعل افرادنے حملہ کردیاعلاقے میں صورتحال اس قدرکشیدہ ہے کہ دہلی کے وزیراعلی اروندکیجری وال کے کانوائے کو بھی علاقے میں جانے نہیں دیاگیااورمیڈیاپربھی حملے کیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
اترپردیش پولیس نے داتری واقعے میں ملوث وشال سمیت مزید2ملزمان کوگرفتارکرلیااورزیرحراست ملزموں کی تعداداب 10 ہوگئی ہے تاہم کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا نے تصدیق کی کہ مقتول کے خاندان کوایئرفورس کے علاقے میں منتقل کرنے پرغورکیاجارہاہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس کاٹجونے کہاکہ گائے کسی کی ماتانہیں ہو سکتی ٗیہ محض ایک جانورہے ٗگائے کے گوشت کے نام پرمحمداخلاق کاقتل سیاسی محرکات کے سبب کیاگیا،قاتلوں کوفوری کڑی سزاملنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.