دیہاتوں سے مارکیٹ تک سڑکوں کا جال پھیلانے کیلئے 150 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے ‘ رانا ارشد
اتوار 4 اکتوبر 2015 15:43
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء )پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن وکلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں دیہاتوں سے مارکیٹ تک سڑکوں کا جال پھیلانے کے لئے 150 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے تاکہ کسان اور کاشتکار براہ راست اپنی فصلوں کو منڈیویں تک لے جا سکیں۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے موجودہ حکومت نے کسانوں اور کاشتکاروں کو گزشتہ سات برسوں کے دوران6 ارب روپے کی سبسڈی سے 30 ہزار ٹریکٹر فراہم کئے ہیں۔
اسی طرح گزشتہ سال کے زرعی ترقیاتی بجٹ7 ارب 69 کروڑ روپے کے مقابلے میں زراعت کی ترقی کے لئے 10 ارب 62 کروڑ 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان انقلابی اقدامات سے کاشتکاروں کے مسائل کا خاتمہ اور ان کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.