کسانوں کو نہری پانی کی بچت کی ترغیب دینے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا
پیر 5 اکتوبر 2015 16:54
فیصل آباد۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں جائیکا ، پیڈااور محکمہ اصلاح آبپاشی کے اشتراک سے کسانوں کو نہری پانی کی بچت کی ترغیب دینے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
محکمہ اصلاح آبپاشی فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایاکہ اس منصوبہ کے تحت کسانوں کی آبی ضروریات کو پوراکرنے اور آبپاشی کے ضمن میں ان کی معاونت سمیت پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے خصوصی تربیتی اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ حال اور مستقبل میں درپیش آنیوالے پانی کی کمی جیسے سنگین مسائل سے کسی ممکن حد تک نمٹاجاسکے۔
انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد ، ڈی جی خان ، بہاولنگر اور دیگر شہروں کی راجباہوں پر ابتدائی طور پر اقدمات کر کے پانی کی لیکج اور اس کا ضیاع روکا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اس دوران کسانوں اور کاشتکاروں کو پانی کی بچت کیلئے لیزر لینڈ لیولنگ ، بیڈ اینڈ فرو، سپرنکلز ، ٹنل اور ڈرپ اریگیشن کے طریقوں سے بھی روشناس کروایاجائیگا جس سے پانی کی 50فیصد سے زائد بچت ہو گی جبکہ اس سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی آمدن میں بھی بہتری آئے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.