محکمہ زراعت کے حکام کو فوری چھاپوں اورمختلف سٹاکس میں موجود کھاد کے تھیلوں کاوزن چیک کرنے کی ہدایت

پیر 5 اکتوبر 2015 16:54

فیصل آباد۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء)حکومت پنجاب نے چند شہروں کے بعض مقامات سے کھاد کے تھیلوں کا وزن کم ہونے کی شکایات کا سخت نوٹس لیاہے جبکہ محکمہ زراعت کے حکام کو فوری چھاپوں اورمختلف سٹاکس میں موجود کھاد کے تھیلوں کاوزن چیک کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ حکومت پنجاب کے اعلیٰ حکام کے علم میں بعض مقامات سے یہ شکایت لائی گئی تھی کہ کچھ جگہوں پر کھاد ڈیلرز کی جانب سے کاشتکاروں کو مہنگے داموں فروخت کے باوجود کھاد کے 50کلوگرام وزنی تھیلوں کا نیٹ ویٹ پورا نہ ہوتاہے اور چند خود غرض مفاد پرست ڈیلرز کھاد کے تھیلوں سے کھاد نکال کر کم وزن تھیلے زائد نرخوں پر فروخت کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب نے تمام اضلاع کے انتظامی حکام اور محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھاد ڈیلرز اور منظور شدہ سٹورز پر اچانک چھاپے ماریں اور کھادوں کے بلک ڈپووٴں کے علاوہ کھاد ڈیلرز کے سٹاک میں موجود بوریوں کاوزن چیک کیاجائے۔