حکومت بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے،کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ
منگل 6 اکتوبر 2015 16:52
سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے تاکہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے بچے اور بچیاں بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر باعزت شہری کی زندگی گزارسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی رکھنی روڈ ریس موڑ کے مقام پر این ایل سی کے تعاون سے قائم پرائمری بوائیز سکول کے دورے کے موقع پر طلباء اساتذہ اور علاقہ معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی جی این ایل سی میجر جنرل فیصل مشتاق ، بریگیڈےئر محمد احمد علوی پروجیکٹ ڈائریکٹر ساؤتھ کراچی، ڈپٹی کمشنر نورالحق کاکڑ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاالزماں کیانی ، لیفٹننٹ کرنل ارسلان حلیم ، حاجی سعید الدین طارق و دیگر بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے طلباء اور اساتذہ کی لگن اور تعلیمی دلچسپی کو محسوس کرتے ہوئے ریس موڑ کے مقام پر پرائمری سکول کیلئے بلڈنگ تعمیر کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر ڈی جی این ایل سی میجر جنرل فیصل مشتاق نے بھی کمشنر سبی ڈویژن کے اعلان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ این ایل سی بھی سکول کی بلڈنگ کو تعمیر کرنے کیلئے تعاون کرے گی سکول کے دورے کے موقع پر کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے سکول کے بچوں میں فروٹ اور نقد رقم بھی تقسیم کی جبکہ میجر جنرل فیصل مشتاق نے بچوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی کمشنر سبی ڈویژن نے کہا کہ دیہی علاقوں کے بچوں کو بھی شہری بچوں کی طرح سہولیات فراہم ہونی چاہییں کیونکہ یہ بچے ہمارے کل کا مستقبل ہیں اور ملک کی بھاگ دوڑ انہی بچوں نے سنبھالنی ہے انہوں نے کہا کہ اگر دیہی علاقوں کے طلباء و طالبات کو بھرپور سہولتیں فراہم کی جائیں تو نہ صرف ان بچوں کی احساس محرومی ختم ہوگی بلکہ ان میں مزید علم حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا اور ہم اسی صورت میں اکیسویں صدی کے چیلجز کا سامنا کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ ریس موڑ کے مقام پر پرائمری سکول کی بلڈنگ کی تعمیر سے یہ بچے گرمی اور سردی کی شدت سے محفوظ رہ کر بہتر انداز میں تعلیم حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ سکول کی بلڈنگ کا تعمیراتی کام جلد شروع کردیا جائے گا اور سکو ل میں تمام تر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی کمشنر سبی ڈویژن نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات بھی ان علاقوں میں مہیا کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ سبی رکھنی روڈ کی تعمیر سے علاقے میں بہت جلد تبدیلی آئے گی اور یہ علاقہ بہت جلد ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہوگا ۔
مزید قومی خبریں
-
قومی شاہراہ پرمسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت دو افرادجاں بحق
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست: سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.