ٹی 20میں آفریدی کی ناقص کارکردگی ، سرفراز نواز کی شدید تنقید
بدھ 7 اکتوبر 2015 11:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز نے خراب فارم سے دوچار قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر شاہد آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک قومی ٹیم کا کپتان نہ بنایا گیا ہوتا تو انہیں ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا کیونکہ ان کی اپنی کوئی انفرادی کارکردگی نہیں اور وہ اسکواڈ میں بھی جگہ کے مستحق نہیں۔
زمبابوے کے خلاف پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز تو اپنے نام کر لی لیکن نامور آل راوٴنڈر دو میچوں میں صرف دو ہی رنز بنا سکے جبکہ دو میچوں میں وہ صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آفریدی جیسے کھلاڑی شاذونادر ہی کارکردگی دکھاتے ہیں جن پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔(جاری ہے)
سرفراز نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بے وقوفی ہے کہ وہ وقت ہونے کے باوجود انہیں کارکردگی نہ دکھانے پر بھی ایک اور موقع دے رہا ہے۔
سابق فاسٹ باوٴلر نے کہا کہ پی سی بی کو اس آس پر نہیں بیٹھے رہنا چاہیے کہ آفریدی کسی دن کارکردگی دکھائیں گے، دوسرے مستحق کھلاڑیوں کا کیا قصور ہے جو ان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔پاکستان انڈیا سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے ہمیشہ ہم سے سرد مہری برتی ہے، پاکستان کو اب ہندوستان سے سیریز کو ذہن سے نکال کر آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ متعدد بہتر ٹیمیں پاکستان سے کھیلنے کی منتظر ہیں۔تاہم انہوں نے ساتھ ساتھ زور دیا کہ سیریز نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ہندوستان سے ہونے والے نقصان کا ہرجانہ طلب کرے۔ آل راوٴنڈر بلال آصف کے ایکشن پر آئی سی سی کے اعتراض پر سرفراز نے سوال کیا کہ جس وقت بلال ڈومیسٹک سطح پر کھیل رہے تھے، اس وقت ہمارے امپائرز کہاں تھے، ان کے ایکشن کا پہلے ہی جائزہ لیا جانا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ تجربہ کار یونس خان ایک روزہ ٹیم میں جگہ کے حقدار ہیں کیونکہ ان جیسا کھلاڑی 50 اوورز تک وکٹ پر رک سکتا ہے لیکن دیگر کھلاڑی ایسا نہیں کر سکتے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.