قومی ٹیم 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ روانہ
بدھ 7 اکتوبر 2015 12:44
اسلام آباد ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) 5 رکنی قومی جوڈو ٹیم 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونےئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بدھ کو تھائی لینڈ روانہ ہوگئی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق چیمپئن شپ 8 سے 12 اکتوبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائے گی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 9 ویں ایشین کیڈٹ میں افتحار احمد اور 16ویں ایشین جونےئر جوڈو چیمپئن شپ میں وجاہت سرور اور ندیم اکرم پاکستان کی نمائندگی کرینگے جبکہ عبدالمالک منیجر اور سجاد کاظمی بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔
پی جے ایف کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے بتایا ہے کہ ہانگ کانگ میں 2014 ہونے والی ایشین کیڈٹ جوڈو چیمپئن شپ میں افتحار احمد نے 9 ویں پوزیشن حاصل کی تھی اور توقع ہے کہ اس ایونٹ میں بھی وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ اسی طرح ایشین جونےئر جوڈو چیمپئن شپ میں وجاہت سرور اور ندیم اکرم سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب شاہ بھی روانہ ہو چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.