عبدالقادر نے پاکستانی اسپنرز کیخلاف ایکشن ”بگ تھری“ کی سازش قراردیدیا
بدھ 7 اکتوبر 2015 12:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بلال آصف کے ایکشن میں اگر خرابی تھی تو اس پر پہلے ہی کام کرنا چاہیے تھا۔تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بلال کے ایکشن میں خرابی تھی تو اسے انٹرنیشنل مقابلوں میں کیوں کھلایا گیا؟ اس نوعیت کے مسائل حل کرنے کیلیے بائیومکینک لیب سے ہی مدد مل سکتی ہے، پاکستان میں اس منصوبے کیلئے سامان بھی آگیا تھا،اب پڑے پڑے اس کی حالت کیا ہوگئی کچھ کہا نہیں جا سکتا، لیب فعال ہونے سے مستقبل میں پاکستان کرکٹ کا فائدہ ہوگا۔
عبدالقادر نے پاکستانی اسپنرز کیخلاف ایکشن کو ”بگ تھری“ کی سازش قرار دیدیا،رمیزراجہ نے کہا کہ بار بار ایسے واقعات سے ملکی ساکھ اور کھلاڑی کا کیریئر دونوں خراب ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
عبدالقادر نے پاکستانی اسپنرز کے ایکشن بار بار رپورٹ کیے جانے کو ”بگ تھری“ کی سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس نوعیت کی کارروائیاں پی سی بی کی کمزوری ہیں، ویسٹ انڈین سنیل نارائن اور بھارتی ایشون کو بولنگ کی اجازت ہے تو ہمارے بولرز کو کیوں نہیں، ایک انٹرویو میں سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ ہر بڑے ایونٹ سے قبل اس طرح کی کوئی نہ کوئی کارروائی سامنے آجاتی ہے،اب انگلینڈ کیخلاف سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی بلال آصف کا ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ بلال آصف کا ایکشن رپورٹ ہونا ایک دھچکا ہے، دیکھنا ہوگا کہ ان کی کیرم بال مشکوک ہے یا دیگر میں بھی مسائل ہیں، بار بار ایسے واقعات سے ملک کی ساکھ اور کھلاڑی کا کیریئر دونوں خراب ہوتے ہیں، محمد یوسف نے کہا کہ ثقلین مشتاق دنیا کے سب سے بڑے اسپنر تھے، بولرز کے ایکشن پر کام کرنے کیلئے ان کی خدمات کیوں حاصل نہیں کی جاتیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
-
بابر اعظم کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بننے سے محض ایک جیت دور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.