ٹوورازم کارپوریشن کے زیراہتمام ٹورڈی گلیات قومی سائیکل ریس 13اکتوبر کو منعقد ہو گی
بدھ 7 اکتوبر 2015 15:07
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹوورڈی گلیات نیشنل سائیکلنگ ریس 13اکتوبر کو منعقد ہو گی جو کہ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس سے براستہ ایبٹ آباد اور پھر ایبٹ آباد سے نتھیاگلی پر اختتام پذیر ہو گئی ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا میں منیجنگ ڈائریکٹر مشتا ق احمد خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹوورڈی گلیات سائیکل ریس کو حتمی شکل دی گئی اور تمام تر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محمد طارق ، ڈپٹی سیکرٹری عادل صافی ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس میاں عادل اقبال ، ایس او حسیب خان ، ایڈوائزر ٹوورازم ڈاکٹر محمد علی جان ، جنرل منیجر ایونٹس محمد علی سید ، سیکرٹری خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن طیفورذرین سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
سائیکلنگ ریس میں ملک بھر سے 100سائیکلسٹ شرکت کرینگے جس کا افتتاح اسلام آباد سے 13اکتوبر کو صبح دس بجے کیا جائے گا جبکہ اختتامی تقریب نتھیالی گلی میں 14اکتوبر کو منعقد ہو گی ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل وسیاحت امجد آفریدی ، منسٹر بین الصوبائی کوآرڈینیشن ریاض حسین پیرزادہ ، سیکرٹری کھیل ، سیاحت و آثار قدیمہ اعظم خان شرکت کرینگے ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.