آل پاکستان ماربل نڈسٹریز ایسوسی ایشن(اپمیا) کے وفد کی پاسڈیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات
وفد کی ماربل سیکٹر میں پاسڈیک کی کوششوں کی تعریف، بھرپور تعاون کا اظہار
بدھ 7 اکتوبر 2015 17:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن (اپمیا) کے وفد نے چیئرمین محمد شکیل منیر کی قیادت میں پاسڈیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد مقصود شیخ سے ملاقات کی اورماربل سیکٹر کی طرف سے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفد میں سینئر وائس چیئرمین اصغر خان اتمان خیل اورمیاں عبدالسمیع بھی شامل تھے ۔
وفد نے ملاقات میں ماربل سیکٹر کی ترقی کیلئے پاسڈیک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کااظہار کیا۔ چیئر مین اپمیا محمد شکیل منیر نے کہا کہ پاسڈیک اور ماربل سیکٹر ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ پاسڈیک ملک میں ماربل و گرینائٹ سیکٹرکی ترقی کیلئے قابل ذکر خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاسڈیک زاہد مقصود شیخ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاسڈیک نے ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے جدید مشینوں کے ذریعے کوائرنگ کو متعارف کرایا ہے جس سے عالمی معیار کے مطابق سکوائر بلاکس کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
کراچی پہنچنے پر کامران فریدی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.