این اے122 کی انتخابی مہم میں نواز،شہباز کا نہ آنا ہمارے اطمینان کو واضح کرتا ہے ‘رانا ثنا اﷲ خان
15لاکھ اخراجات کی پابندی امیدوار پر ہے ووٹروں پر نہیں،ایازصادق کے اخراجات یقینا15لاکھ سے کم ہونگے عمران خان کی پارٹی ہلہ گلااورافراتفری پھیلانی والی پارٹی ہے،چوہدری سرورکا پی ٹی آئی میں جا کر رویہ عجیب سا ہو گیا ہے‘ وزیر قانون
بدھ 7 اکتوبر 2015 22:04
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ خان نے کہا ہے کہ این اے122 کی انتخابی مہم میں نواز،شہباز کا نہ آنا ہمارے اطمینان کو واضح کرتا ہے، 15لاکھ اخراجات کی پابندی امیدوار پر ہے ووٹروں پر نہیں،ضمنی انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے تک ایازصادق کے اخراجات یقینا15لاکھ سے کم ہونگے،پنجاب حکومت اس قابل ہے کہ پولنگ کیلئے پرامن ماحوال مہیا کرسکے،اگر الیکشن کمیشن فوج یا رینجرز کو بلاتا ہے تو اس سے ہماری مدد ہوگی، عمران خان کی پارٹی ہلہ گلااورافراتفری پھیلانی والی پارٹی ہے،چوہدری سرورجب تک ہمارے ساتھ تھے تو معقول آدمی تھے جب سے پی ٹی آئی میں گئے ہیں ان کارویہ عجیب ہوگیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اﷲ خان نے کہا کہ خواجہ سعدرفیق نے کوئی نازیبا بات نہیں کی۔(جاری ہے)
ضمنی الیکشن ہویابلدیاتی انتخابات میں امن کویقینی بنایاجائیگا۔این اے122 کی جیت کے حوالے سے مسلم لیگ ن مطمئن ہے۔ 15لاکھ اخراجات کی پابندی امیدوار پر ہے ووٹروں پر نہیں،این اے122 کی انتخابی مہم میں بہت سارے لوگ اپنی طرف سے تشہیرکررہے ہیں،ایازصادق کی جیب سے15لاکھ سے کم پیسے خرچ ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یقینا خیبر پختوانخواہ میں میں تبدیلی آئی ہے،اب وہاں کرپشن کی شرح زیادہ ہو گئی ہے ،اب بھی چوری کی گاڑیاں ادھر ہی پہنچتی ہیں، پورے ملک میں اسمگلنگ کا مال خیبر پختوانخواہ سے ہی آتا ہے،پولیس کلچر یہ ہے کہ بیلٹ باکس اٹھانے والے وزیر کو پروٹوکول کیساتھ گھر پہنچایا گیا، میاں افتخار جیسے سینئر سیاستدان کیخلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،مدعی کی تردید پر کہتے ہیں کہ ہجوم کا دباؤ تھا اس لئے غلطی ہوئی۔ خیبر پختوانخواہ میں تبدیلی صرف یہ آئی ہے کہ وہ جھوٹے بیان دیتے ہیں اور الزامات لگاتے ہیں۔عوام 11اکتوبر کوغیرجمہوری اور غیر سنجیدہ رویے کو مسترد کردینگے، لاہوریے افراتفری اور دھرنا سیاستدانوں کو مینڈیٹ نہیں دینگے،دھرنا سیاست کرنے والوں نے شور شرابے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور جب ہمارے ساتھ تھے تو معقو ل آدمی تھے، اب انہیں بھی کچھ ہوگیا ہے،چوہدری سرورٹائیگرز اور ٹائیگریس کے درمیان عجیب سے موڈ میں رہتے ہیں،40سال انگلینڈ میں رہنے کے باوجود چودھری سرور جیسے گئے ویسے ہی واپس آئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کو ڈرائنگ روم پارٹی سے عوامی پارٹی بنایا ،مسلم لیگ (ن) کے سوادیگر تمام جماعتیں اب بھی ڈرائنگ روم کی پارٹیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی بل کے حوالے سے اقلیتوں کے احتجاج پر کہا کہ احتجاج بلاجوازہے،قومی،صوبائی اسمبلیوں اور کنٹونمنٹ میں بھی اقلیتوں کا چناؤ بل واسطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ خلاق کے حوالے سے ابہام سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے باعث پیدا ہوا، لاہو رہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا این اے 122کے حوالے سے نوٹیفکیشن معطل ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے حتمی مراحل میں داخل ہورہی ہے، پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔انشا اﷲ آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان دے کر جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.