`راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا محرم الحرام کے دوران صفائی پلان پر عملدر آمد کا آغاز،گلیوں ،نالوں اور جلوس کے روٹس کی صفائی شروع

جلوسوں کے راستوں اور امام بارگا ہوں کے ارد گرد صفا ئی کے خصو صی انتظا ما ت کیے جائیں گے ،ماتمی جلوسوں کے منتظمین اور شہری صفا ئی عملے سے بھر پور تعاون کریں،راجہ محمد حنیف ایڈ ووکیٹ`

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام کے دوران صفائی پلان پر عملدر آمد کا آغاز کرتے ہوئے شہر کی گلیوں ،نالوں اور جلوس کے روٹس کی صفائی شروع کر دی ،امام باڑہ محلہ کے قریب واقع نالے سے ایکسویٹر کے ذریعے ملبہ اٹھا یا جا رہا ہے ،آر ڈبلیو ایم سی کے ہزاروں ورکرز مختلف شفٹوں میں کام کر رہے ہیں محر م الحرام کے دوران جلوسوں کے راستوں اور امام بارگا ہوں کے ارد گرد صفا ئی کے خصو صی انتظا ما ت کیے جائیں گے ،ماتمی جلوسوں کے منتظمین اور شہری صفا ئی عملے سے بھر پور تعاون کریں ،ان خیالات کا اظہار آر ڈبلیو ایم سی کے چیئر مین راجہ محمد حنیف ایڈ ووکیٹ نے گزشتہ روز اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں محرم الحرام کے دوران صفائی کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ،اجلا س میں آ ر ڈبلیو ایم سی کے بورڈ ممبران سابق ایم این اے شکیل اعوان ،مسلم لیگ ن میٹرو پولٹین کے صدر سردار نسیم خان ،آ ر ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی عرفان قریشی اور دیگر نے شرکت کی ،راجہ محمد حنیف ایڈ ووکیٹ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران صفا ئی کے مثالی انتظامات کیے جائیں گے ،آر ڈبلیو ایم سی نے اپنے صفائی پلان پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے ،نالو ں ،نالیو ں ،جلوس کے روٹوں اور امام بارگاہوں کے ارد گر د صفائی پر خصو صی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوسوں کے راستوں پر خصو صی چھڑکا وٴ کیا جائے گا ،او ر جلوس گزرنے کے بعد بھی صفا ئی کی جائے گی ،انہوں نے جلوسوں کے منتظمین اور عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر میں صفائی ستھرائی کا معیار بر قرار رکھنے کے لیے ہمارے عملے کے ساتھ تعاون کریں ،اس موقع پر شکیل اعوان نے کہا کہ عید الاضحی کیطرح محرم الحرام کے دوران بھی شہریو ں کو صفا ئی کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت کا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے ،سردار نسیم احمد خان نے کہا کہ صفا ئی ویسے بھی ایک مومن کی پہچان ہے ،اس لیے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں صفا ئی کے خصوصی انتظاما ت کیے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا صفا ئی عملہ مستعداور متحرک ہے ،دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ،صاف ستھرا شہر کے خاد م اعلی کے خواب کو عملی جامہ پہنا ئیں گے ،ایم ڈی عرفان قریشی نے کہا کہ محرم کے دوران صفا ئی پلا ن پر عملدر آمد کے لیے صفا ئی عملے کی ڈیو ٹیا ں لگا دی گئیں ہیں اور ہیوی مشینری کے ذریعے نالو ں اور شہر کی صفا ئی کا بھی آغاز کر دیا گیاہے ،محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی مشکل کی صور ت میں شہری ہماری فری ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :