خضدار، دو گروہوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) بلوچستان کے علاقے خضدار میں دو گروہوں میں تصادم جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق خضدار کے نال میں زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا مزید تفتیش لیویز کررہی ہے ۔