رواں سال تمام کھیلوں میں کئے جانے والے ٹیسٹوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:21
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گذشتہ برس دنیا بھر میں کیے گئے 283,304 ٹیسٹوں میں سے تین ہزار سے زائد نمونوں میں ممنوع ادویات کا استعمال پایا گیا ہے۔تاہم اِن اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سالوں کے مقابلے میں تمام کھیلوں میں کیے جانے والے ٹیسٹوں میں بھی اضافہ ہواہے، جبکہ کھلاڑیوں میں ڈوپنگ یا ممنوع ادویات کے استعمال میں دس فیصد سے زائد کی کمی آئی ہے۔
ایتھلیٹکس میں بڑے پیمانے پر ڈوپنگ کے الزامات لگتے رہے ہیں۔واڈا کا کہنا ہے کہ دس فیصد سے زائد ایتھلیٹ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔اگست میں چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ عالمی ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں 66 ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا جن کو اس سے قبل ڈوپنگ کی پابندیوں کا سامنا تھا۔(جاری ہے)
ایتھلیٹکس کی گورننگ باڈی عالمی ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف) نے تقریباً 600 سے 700 کھلاڑیوں کے 1,400 سے زائد ٹیسٹ کیے جو چین میں موجود کھلاڑیوں کی کل تعداد کا ایک تہائی بنتا ہے۔
کینیا سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی جوائس زیکاری اور کوکی میننگا اِس ٹیسٹ میں ناکام رہے۔آئی اے اے ایف کا کہنا ہے کہ نمونوں کو منجمد کر کے جمع کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں جیسے جیسے سائنس اور ٹیکنالوجی ترقی کرے، اِن نمونوں کا دوبارہ سے تجزیہ کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ حاصل کیے گئے نمونوں میں غلط یا ممنوع ادویات کے استعمال کے شواہد میں کمی آئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کا انتخاب کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.