پی ٹی آئی امن و امان کی صورتحال پیدا کر کے ووٹنگ کی شرح کو کم سے کم رکھنا چاہتی ہے ،(ن) کے کارکن پر امن رہیں‘ سردار ایاز صادق
رونا دھونا عمران خان کی قسمت میں ہے ،11اکتوبر ہی نہیں 2018ء کے عام انتخابات کے بعد بھی ان کا یونہی رونا دھونا لگا رہے گا این اے 122سے امیدوار کی جامعہ اشرفیہ کے مہتم اعلیٰ مولانا فضل الرحیم کے ہمراہ پریس کانفرنس ،(ن) لیگ کوحمایت کی یقین دہانی کرا دی گئی
جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے این اے 122سے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ رونا دھونا عمران خان کی قسمت میں ہے ،11اکتوبر ہی نہیں 2018ء کے عام انتخابات کے بعد بھی ان کا یونہی رونا دھونا لگا رہے گا ،پی ٹی آئی پولنگ کے روز امن و امان کی صورتحال پیدا کر کے ووٹنگ کی شرح کو کم سے کم رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے لیکن (ن) کے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ پر امن رہیں ،نواز شریف نے 46لاکھ روپے ٹیکس دیا ،بنی گالہ میں 310کنال سے بڑے گھر میں رہنے والے عمران خان بتائیں انہوں نے اس مد میں کتنی ادائیگی کی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشرفیہ کے مہتم اعلیٰ مولانا فضل الرحیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرمولانا فضل الرحیم نے این اے 122سے (ن) لیگ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اشرفیہ سے منسلک تمام مدارس (ن) لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔(جاری ہے)
سردار ایاز صادق نے کہا کہ سردا ر ایاز صادق نے انجن شیڈ میں منعقدہ تقریب میں کوئی اعلان نہیں کیا بلکہ انہوں نے جو کام ہو چکے ہیں ان کے بارے میں بات کی ۔
جب سامنے ہزاروں کا مجمع بیٹھا ہوا او ر وہ بھی پرجوش ہو تو تقریر کے دوران کئی جوشیلی چیزیں نازل ہو جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی طر ف سے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد وفاقی وزراء انتخابی مہم کے لئے میدان میں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اوکاڑہ جلسے میں عمران خان کی تقریر تو نہیں سنی لیکن میڈیا کے دوستوں کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے حسب روایت اخلاق کے دائر ے سے باہر باتیں کی ہیں ۔ انا کا مسئلہ بنا کر کسی پر کیچڑ اچھالنا مناسب بات نہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ عمران خان کی تربیت اچھی ہوئی ہے اس لئے ان کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی کسی چیز کو تسلیم نہیں کیا بلکہ صرف الزام تراشی ان کا طرہ امتیاز ہے ۔ اس میں شک والی بات نہیں کہ وہ 11اکتوبر کے روز بھی روتے رہیں گے اور نتائج تسلیم نہیں کریں گے اور 2018ء کے بعد بھی ان کا رونا دھونا یونہی جاری رہے گا ۔ ہری پور کے حلقے میں انہیں مجبوراً نتائج تسلیم کرنا پڑے کیونکہ وہاں ہماری لیڈ زیادہ تھی اور انکی اپنی حکومت تھی ۔بلدیاتی انتخابات میں انکی جماعت جیتی لیکن کوئی بات نہیں کی گئی ایسا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی نتیجہ آئے گا میں قانون کے دائرے میں رہ کر اور اپنا لیگل رائٹ دیکھ کر قبول کروں گا ۔ پی ٹی آئی امن و امان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہے تاکہ ووٹنگ کاسٹنگ کی شرح کم سے کم رہے لیکن میں (ن) لیگ کے کارکنوں سے کہتاہوں کہ وہ پر امن رہیں اور کسی سے جھگڑا نہیں کرنا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.